جرمنی میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 6.3 فیصد رہ گئی

بدھ 2 دسمبر 2015 14:05

برلن ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) جرمنی میں گزشتہ ماہ بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 6.3 فیصد رہ گئی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 1990ء میں جرمنی کے اتحاد کے بعد جرمنی میں کسی ماہ کے دوران بے روزگاری کی شرح میں یہ ریکارڈ کمی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یورو زون میں اکتوبر کے دوران بے روزگاری کی شرح میں 10.7 فیصد کمی ہوئی جو اس بلاک کی اقتصادیات میں بہتری کے حوالے سے ایک اہم اشاریہ تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :