ضابطے کے طریقہ کار میں مشکلات کی وجہ سے سیاسی پناہ کی نئی پالیسی پر مقررہ وقت پر عمل درآمد نہیں ہو سکے گا،جرمن چانسلر

بدھ 2 دسمبر 2015 14:05

برلن۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں سیاسی پناہ کی نئی پالیسی پر یکم جنوری سے عمل ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ ضابطے کے طریقہ کار میں مشکلات کی وجہ سے اس منصوبے پر مقررہ وقت پر عمل درآمد نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بات چیت ابھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ مخلوط حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور یونین جماعتوں کے مابین کچھ نکات پر ابھی تک اختلافات پائے جاتے ہیں۔جرمن حکومت مہاجرین کے مخصوص گروپوں کو خصوصی طور پر تیار کیے گئے مراکز میں رکھنا چاہتی ہے اور انہی مراکز میں ان کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر تیزی سے فیصلے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جرمن کابینہ نے شام میں 1200 فوجیوں کی تعیناتی کے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فوجی اْس بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہوں گے جو شام میں انتہاء پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔جرمن فوج شام میں عالمی عسکری اتحاد کو مشاورت کے علاوہ خفیہ معلومات جمع کرنے کے حوالے سے مدد کرے گی جبکہ وہ براہ راست کسی فوجی مہم کا حصہ نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ اس منصوبے کی حتمی منظوری جرمن پارلیمان دے گی۔

متعلقہ عنوان :