سابق امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی 7800 صفحات پر مشتمل مزید ای میلز جاری

بدھ 2 دسمبر 2015 14:07

واشنگٹن۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) امریکی وزارت خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی 7800 صفحات پر مشتمل مزید ای میلز جاری کر دی ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہلری کلنٹن کی اْن ای میلز کا دو تہائی حصہ اب تک جاری کیا جا چکا ہے جو اس عرصے کے دوران کی گئیں جب وہ بطور وزیر خارجہ کام کر رہی تھیں۔

بقیہ ای میلز کی مزید دو قسطیں بھی جاری کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ ای میلز اس سال دیے گئے اس عدالتی حکم نامے کے تحت جاری کی گئی ہیں ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ہیلری کلنٹن کے کام سے متعلق تمام 55,000 صفحات پر مشتمل ای میلز کو جنوری 2016 تک جاری کر دیا جائے۔وزارت خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے عوام کے لیے ان ای ملیز کو ممکنہ حد تک تیزی سے جاری کرنا اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ ہلری کلنٹن کا موقف ہے کہ اس اکاوٴنٹ میں کوئی حساس معلومات نہیں تھیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے ایک ای میل اکاوٴنٹ استعمال کرنا زیادہ سہل تھا۔

متعلقہ عنوان :