استور،محکمہ تعمیرات عامہ کے 1818 ملازمین کی مستقلی کے لئے قانون و ضابطے کے تحت حل تلاش کیا جائے گا، اورنگزیب خان ایڈووکیٹ

بدھ 2 دسمبر 2015 14:07

استور ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) محکمہ تعمیرات عامہ کے 1818 ملازمین کی عمر کے مسئلے پر بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و پارلیمانی امور اورنگزیب خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ ملازمین کی دادرسی کے لئے ہی صوبائی حکومت نے یہ کمیٹی قائم کی ہے اس لئے وہ ملازمین جو مستقل ہونے سے رہ گئے ہیں ان کی مستقلی کے لئے قانون و ضابطے کے تحت حل تلاش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے پہلا اجلاس کو ہو رہا ہے جس میں ان 1818ملازمین کی عمر کے مسئلے کے لئے حل تلاش کیا جائے گا اور ابتدائی مرحلے میں کمیٹی کے اراکین اپنی تجاویز پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مستقلی سے رہ جانے والے تمام ملازمین کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور قانون و ضابطے میں رہ کر ان ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔پارلیمانی سیکر ٹری و کمیٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی سے روزگار چھیننے کے حق میں نہیں ہے بلکہ حکومت کی خواہش ہے کہ صوبے میں روزگار کے ذیادہ ذیادہ مواقع میسر ہوں تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو سکے۔