ہری پور‘سٹی پولیس نے جیل اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کو ڈرامائی انداز میں چھاپہ مار کے مین بازار سے گرفتار کرلیا

بدھ 2 دسمبر 2015 14:13

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) سٹی پولیس نے جیل اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کو ڈرامائی انداز میں چھاپہ مار کے مین بازار سے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کرد یا گیا لزم ایک سال سے پولیس کو مطلوب تھا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پارٹیاں تشکیل دے کر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی کے ایس ایچ او صابر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کرکے ایک سال سے قتل کے جرم میں مفرور ملزم کو ڈرمائی انداز میں ہری پور مین بازار سے گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ملزم نے ایک سال قبل مانسہرہ جیل میں تعینات اہلکار کو دن دیہاڑے ہری پور جی ٹی روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملز م پر قتل کی ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے تھے شاطر ملزم ایک سال سے پولیس کو چکمہ دے کر آزاد گھوم رہا تھا شہریوں نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کر دیا ہے جسے مقامی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :