ہری پور‘گورنمنٹ سٹی مڈل سکول نمبر 4کے طلبہ نے ادبی مقابلوں میں سب سے زیادہ پوزیشنیں لیکر میدان مارلیا

بدھ 2 دسمبر 2015 14:14

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)گورنمنٹ سٹی مڈل سکول نمبر 4کے طلبہ نے ادبی مقابلوں میں سب سے زیادہ پوزیشنیں لیکر میدان مارلیا ۔

(جاری ہے)

سٹی مڈل سکول کے قیام کے چوتھے سال ہی طلبہ نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس پر پوزیشن ہولڈر طلبہ اور ان کے اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اور گورنمنٹ سٹی مڈل سکول نمبر4ہری پو رکے ہیڈ ماسٹر حافظ سرفراز خان نے ماہانہ بزم ادب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع انچار ج بزم ادب محمد اقبال معلم عربی اور ممتاز سپورٹس مین حسنین امین ٹیپو نے ضلعی مڈل سکولز ٹورنامنٹ کے ادبی مقابلوں میں تلاوت کے تھرڈ پوزیشن ہولڈر اخترنواز،اردو تقریر کے سیکنڈ پوزیشن ہولڈر ماجد خان ،انگریزی تقریر کے سیکنڈ پوزیشن ہولڈر عبدالمعز،ماڈل کے سیکنڈ پوزیشن ہولڈر عبد الصبور ،پوسٹر میکنگ کے تھر ڈ پوزیشن ہولڈر غوث محمد ،سیرت کوئز کے تھرڈ پوزیشن ہولڈر ماجد خان ،عمیر خان ،بلال سعید ،عبدالرافع اور دیگر طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں بزم ادب میں طلبہ نے تلاوت ،نعت،تقاریر ،مزاحیہ خاکے ،لطائف پیش کر کے شرکا ء کے دل موہ لیے سربراہ ادار ہ نے ادبی مقابلوں میں شاندار کامیابی کو سکول کے طلبہ اور اساتذہ محمد اقبال،محمد ارشاد،محمد وسیم ،محمد تنویراور محمد نذیر کی محنتوں کا ثمر قرار دیا انھوں نے طلبہ پر زور دیا کہ اب وہ اپنی تمام تر توجہ نصابی سرگرمیوں پر مرکوز کریں تاکہ ٹورنامنٹ کی سرگرمیوں کے دوران ہونے والے تعلیمی عمل کے نقصان کاازالہ کیا جاسکے ۔