غرب اردن، اسرائیلی فوج پرحملوں کی منصوبہ بندی، اسلامی جہاد کا سیل گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 14:14

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) اسرائیلی عبرانی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس سے اسلامی جہاد نامی بڑی عسکری تنظیم سے وابستہ سیل گرفتار کیا ہے جو مبینہ طورپر اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ عبرانی ریڈیو کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی حکام نے حال ہی میں اسلامی جہاد سے وابستہ ایک گروپ کے ارکان کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

حراست میں لئے گئے فلسطینی اسرائیلی فوج اور صہیونی تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ریڈیو رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے فلسطینی مزاحمت کاروں کی تعداد 6 ہے جن کے قبضے سے گیس سلنڈر، دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کی تیاری میں استعمال ہونیوالے آلات، بندوقیں، دستی بم ،دیسی ساختہ گرنیڈ اور سامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔ دوسری جانب عبرانی ویب پورٹل ’وللا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے یکم اکتوبرکے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک کے دوران اسرائیلی فوج اور صہیونی تنصیبات پر حملوں کی 100 کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :