اسرائیلی پولیس نے فلسطینی گاڑیاں نذر آتش کرنے میں ملوث صہیونی ’گلو بٹ‘کو رہا کردیا گیا

بدھ 2 دسمبر 2015 14:15

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ اور انہیں نذر آتش کرنے کے جرم میں پکڑے گئے یہودی ’گلو بٹ‘ کو رہا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی پولیس کی جانب سے انتہا پسند یہودی کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہودی شدت پسند کو 2اہم شخصیات کی ذاتی ضمانت پر رہا کیا گیا تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتہ پیشتر شمالی بیت المقدس میں طوباس کے مقام پر فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ اور انہیں نذر آتش کئے جانے کے واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :