ریحام خان کی فاٹا کے لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے ہونے والی تصویری نمائش میں شرکت ‘میڈیا سے گفتگو کر نے سے انکار

بدھ 2 دسمبر 2015 14:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے لندن میں فاٹا کے لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ہونے والی تصویری نمائش میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نمائش کا اہتمام سنٹرل لندن کے ایشیئن ہاوٴس کی ایک ایسی معروف فوٹو جرنلسٹ نے کیا تھا جنہوں نے فاٹا کے لوگوں کے ساتھ وقت بھی گزارا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے اس نمائش کا اہتمام کیا تھا۔ ریحام خان پوری تقریب کے دوران خاموش رہیں اور تقریب کے بعد بھی میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :