بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

بدھ 2 دسمبر 2015 14:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صحافی مارکس سیگل نے جرح کیلئے 20 جنوری کا وقت دیدیا اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :