آئی ایم ایف نے چینی یوان کو بھی عالمی کرنسیوں میں شامل کرلیا

بدھ 2 دسمبر 2015 14:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے چینی یوان کو بھی عالمی کرنسیوں میں شامل کر لیا ہے اوراب ڈالر، یورو ، پاونڈ سٹرلنگ اور ین کیساتھ یوان بھی شامل ہو گیا ہے، اس کو چین کیلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین بڑی گلوبل اکنامک پاور کے طور پر اپنی شناخت تسلیم کرانے کیلئے بڑی تگ و دو کر رہا تھا جوآئی ایم ایف کی جانب سے یوان کو اپنی بنچ مارک کرنسلی باسکٹ میں شامل کرنے سے پوری ہوگئی ہے ۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ چین کی جانب سے ان کی جملہ شرائط پوری ہونے کے بعد اس پر متفق ہوئے ہیں۔ نئے اقدام کے بعد اب یورو کا شیئر گر کر 30.93 فیصد رہ جائیگا، جبکہ پاونڈ اور ین کے شیئر میں بھی کمی ہو گی، تا ہم ڈالر تقریباً ویسا ہی رہیگا اور اس کے حصے میں کمی نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :