سکھر سمال ٹریڈرز کا حکومت کی جانب سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے نیا ٹیکس عائد کرنے پر اظہارناراضگی

بدھ 2 دسمبر 2015 14:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ ٹیکس عائد کرنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے 40ارب سے زائد کے نئے ٹیکس عائد کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ، وفاقی وزراء اپنے تمام تر شاہانہ اخراجات کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں۔حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ درآمدی اشیاء پر 40ارب روپے سے زائد ٹیکس عائد کرنے سے مہنگائی مزید بڑھ جائیگی۔