بلدیاتی انتخاب کی کامیابی میں رانا تنویر حسین کا کردار نمایاں ہے ،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

بدھ 2 دسمبر 2015 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخاب کی کامیابی میں رانا تنویر حسین کا کردار نمایاں ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رانا تنویر حسین کی انتھک محنت کی وجہ سے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف بلند ی پر پہنچ گیا ہے ۔

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے منصوبے بنائے ۔مسلم لیگ ن نے بے وسیلہ طالب علموں کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔حکومت پنجاب نے تعلیم کو ترقی دینے کے لئے وسائل کا دائرہ کار پاکستان تک بڑھایا تاکہ پاکستان کے ذہین محنتی اور کم وسائل طالب علموں کو ترقی کے برابر مواقع حاصل ہوں ۔اس سلسلے میں وزیراعلی نے پیف کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا کر سندھ،بلوچستان،کے پی کے ،گلگت بلتستان،فاٹا اور آزاد جموں وکشمیر کے طلباو طالبات کو بھی تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کی تعلیم سے متعلق اعلی سوچ اس بات کی غماز ہے کہ پورے پاکستان کے طلبا وطالبات تعلیم حاصل کریں گے تو پاکستان نا صرف ترقی کرے گا بلکہ مضبوط ہو گا۔15 ہزار روپے سے کم آمدنی والے گھرانوں جس میں اقلیتوں،معذوروں اور انتہائی پسماندہ افراد کی مالی معاونت سے کئی نوجوان تعلیم حاصل کریں گے بلکہ پاکستان روشن ہو گا۔2 ارب روپے سے شروع کئے جانے والا یہ فنڈ اب14 ارب تک پہنچ چکا ہے جس کا واضح ثبوت حکومت تعلیم کے شعبہ کو اولین اہمیت دیتی ہے تاکہ تعلیم کی روشنی سے پاکستان کو روشن اور توانا کیا جا سکے۔

اگر پاکستان کا نوجوان تعلیم یافتہ ہو گا تو پاکستان ترقی کرے گا کیونکہ تعلیم ہی ملکوں اور قوموں کی ترقی میں بنیادی ستون ہوتا ہے ۔ایک لاکھ سکالر شپ پانے والے نوجوان زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کا مقصد ایک لاکھ خاندانوں کی زندگی میں بہتری لانا ہے جس سے ان کی طرز زندگی بہتر ہو گی اور ان کی زندگی میں انقلاب آئے گا۔

متعلقہ عنوان :