محکمہ جنگلات ، زراعت اور دیگر محکموں سے ”پھولوں کی نمائش“ لگانے کی رپورٹ طلب

بدھ 2 دسمبر 2015 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء)حکومت کی جانب سے محکمہ جنگلات ، زراعت اور دیگر محکموں کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پھولوں کی نمائش لگانے کا شیڈول مرتب کریں اور ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

ہدایت کے مطابق تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جائے جہاں پر خواتین کیلئے الگ نمائش کے اہتمام کو یقینی بنایا جائے۔