ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:31

ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین02دسمبر۔2015ء) یہ درخواست بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں ملکہ برطانیہ، برطانوی ہائی کمیشن ،وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انگریزوں نے رنجیت سنگھ کے پوتے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے کوہ نور ہیرا چھین کر برطانیہ بھجوایا۔ موجودہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی 1953میں ہونے والی تاج پوشی میں ملکہ کو پہنائے جانے والے تاج میں کوہ نور ہیرا جڑا تھا۔

(جاری ہے)

ایک سو پانچ کیراط اور دس ہزار ارب مالیت کا کوہ نور ہیرااس وقت کے دارلحکومت لاہور سے چھین کر برطانیہ منتقل کیا گیا جس پر ملکہ کا کوئی قانونی حق نہیں۔سلطنت لاہور سے چھینا گیاکوہ نور ہیرا پنجاب کا ثقافتی سرمایہ اور پنجاب کے عوام کی ملکیت ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو دولت مشترکہ کی سربراہ ہونے کی حیثیت سے ملکہ برطانیہ کاعہد حکومت ختم ہونے پر کوہ نور ہیرا لاہور منتقل کرنے کی درخواست کرنے کے احکامات صادر کرے۔