بھارتی وزیر کھیل پاکستان سے سیریز کی حمایت پر سامنے آگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 دسمبر 2015 14:33

بھارتی وزیر کھیل پاکستان سے سیریز کی حمایت پر سامنے آگئے

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2دسمبر- 2015ء) بھارتی وزیر کھیل پاکستان سے سیریز کی حمایت پر سامنے آگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر کھیل سربانندا سونوول کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر بنانے کیلئے وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی حمایت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز ممکنہ طور پر سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومت سے تحریری اجازت نامہ موصول ہوچکا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کو تاحال اپنی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کا انتظار ہے ۔