لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے نام پرشہریوں سے زمین کے حصول ،،، اور لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین02دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں سیمی عارف نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے قوانین کے برعکس شہریوں سے زمین حاصل کئے بغیر منصوبہ شروع کر دیا اور اب زبردستی ان سے زمینیں خالی کرائی جا رہی ہیں جو کہ آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئین پاکستان کے تحت جائیداد رکھنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے حکومت اورنج لائن ٹرین منصوبے کے نام پر سلب کر نا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہلینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے ۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔