لاہور کی مقامی عدالت نے نایاب ریچھ رکھنے والے گرفتار شہری کی درخواست ضمانت منظور کر لی،،،عدالت نے پیشی کے لئے آنے والے نایاب ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین02دسمبر۔2015ء) لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ یلماس غنی نے کیس کی سماعت کی۔مقامی شہری شہباز کے قبضے سے برآمد کئے گئے نایاب ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہباز نامی شہری نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریچھ کو اپنی تحویل میں رکھا تھا اور ریچھ کا تماشا دکھا کر شہریوں سے پیشے بٹور رہا تھا جسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لہذا ملزم کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔

ملزم شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریچھ کا تماشا دکھا کر ملزم اپنی روزی روٹی کماتا ہے اسے ملکی قوانین کا علم نہیں لہذا سکی ضمانت منظور کی جائے۔جس پر عدالت نے ملزم شہباز کی پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے برآمد کئے گئے ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف کی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ عنوان :