پریانکا چوپڑا ، شاہ رخ خان اور عامر خان کی حمایت میں سر گرم

بدھ 2 دسمبر 2015 14:47

پریانکا چوپڑا ، شاہ رخ خان اور عامر خان کی حمایت میں سر گرم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) سپر سٹار شاہ رخ خان اور عامرخان کو آجکل اپنے حالیہ متنازعہ بیانات کی وجہ سے شدیدتنقید کا سامنا ہے۔حالیہ انٹرویو کے دوران جب اداکارہ پریانکا چوپڑا سے میڈیا کی طرف سے عامر خان اور شاہ رخ خان کے بیانات پر اظہار خیال کیلئے کہا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا ہر انسان کا اپنا سوچنے کا انداز ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم جمہوری ریاست کے باشندے ہیں جہاں ہر کسی کو اظہار خیا ل کی مکمل آزادی حاصل ہے ،پھر دونوں سپر سٹارز کے عام نوعیت کے بیانات کو اتنا بڑھاوا دینے کی کیا ضرورت ہے۔ 33 سالہ اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اپنے جمہوریت پسند ہونے کا ثبوت دینے کیلئے معاملات سمجھ کر سلجھانے کی کو شش کرنی چاہیے۔ واضح رہے چند روز قبل عامر خان کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی بنا پر انکی اہلیہ کرن راوٴ کا کہنا ہے کہ انھیں کسی اور ملک میں رہائش اختیارکرلینی چاہیے۔جبکہ اس سے قبل اداکار شاہ رخ خان کی طرف سے بھی ملک میں بڑھتی انتہا پسندی کے خلاف بیان دیاجا چکا ہے