ٹاروارز کی نئی سیریز میں اپنا وزن گھٹانا پڑا‘ اداکارہ کیری فشر

بدھ 2 دسمبر 2015 14:47

ٹاروارز کی نئی سیریز میں اپنا وزن گھٹانا پڑا‘ اداکارہ کیری فشر

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)امریکی اداکارہ کیری فشر کا کہنا ہے کہ انھیں ’سٹار وارز‘ کی نئی سیریز ”دی فورس اویکنز“ میں کام کرنے کے لیے اپنا وزن گھٹانا پڑا جس کے لیے ان پر شدید دباوٴ تھا۔سٹار وارز میں شہزادی لیا کا کردار ادا کرنے والی کیری فشر کا کہنا ہے کہ ’ہالی وڈ میں رہ کر آپ کیسے دکھائی دیتے ہیں اس کا خیال پاگل بنا دیتا ہے۔

ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ’وہ مجھے فلم میں پورا نہیں لینا چاہتے، انھیں صرف میری ایک تہائی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہم حسن کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں جو کہ پاگل پن ہے۔ کچھ نہیں بدلتا، یہ بس ایسا ہے کہ آپ دکھائی کیسے دیتے ہیں۔جو کام میں کرتی ہوں اس میں دو چیزیں اہمیت رکھتی ہیں، ایک آپ کی شبیہ کیسی ہے اور دوسری آپ کا وزن۔

(جاری ہے)

کیری فشر کا کہنا تھا کہ ’یہ سب کچھ بہت الجھ چکا ہے۔شاید اب وہ یہ بھی کہیں کہ دوبارہ سے جوان ہو جاوٴ، کیونکہ یہ اتنا ہی آسان ہے۔گڈ ہاوٴس کیپینگ میگزین کو دیے انٹرویو میں 59 سالہ کیری فشر نے بتایا کہ انھوں نے ورزش اور کھانا کم کرکے 35 پاوٴنڈز وزن کم کیا ہے۔میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ مجھ پر تھوڑا مشکل وقت تھا میں کھاتی اور پھر ورزش کرتی۔ میرے لیے کوئی سرگرمی شروع کرنا آسان تھا بجائے کسی چیز کو مسترد کرنے کے۔کیری نے کہا کہ ’لاس اینجلس میں ہر کوئی یہی کہتا ہے ’آپ اچھے لگ رہے ہیں، اور آپ انھیں سنتے ہیں کہ وہ کہیں: آپ کا وزن کم ہو گیا ہے۔ کوئی یہ نہیں کہتا کہ آپ کیسے ہیں یا آپ خوش لگ رہے ہیں۔