ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) ملک میں دریاؤں اور آبی ذخائر تربیلا ، منگلا اور چشمہ میں پانی کی آمد و اخراج کی صورت حال کے تحتدریائیسندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد26600کیوسک اور اخراج 48000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 12100کیوسک اور اخراج 12100کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کیآمد13600کیوسک اور اخراج35000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 8700کیوسک اور اخراج5000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

واپڈا کی رپورٹ کے مطابقجناح بیراج میں پانی کی آمد51700کیوسک اور اخراج 44700کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد61200کیوسک اوراخراج 50000 کیوسک،تونسہ میں آمد53900 کیوسک اور اخراج 48900کیوسک، پنجندبیراج میں پانی کی آمد22600کیوسک اور اخراج11700کیوسک، گدومیں آمد 51100کیوسک اوراخراج 45400کیوسک، سکھرمیں آمد39300کیوسک اور اخراج 9800کیوسک اور کوٹری بیراج میں پانی کی آمد5500کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1498.62فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.730ملین ایکڑ فٹ، منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1192.25فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.948ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.140ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال گزشتہ روزصبح چھ بجے تک کی ہے۔

متعلقہ عنوان :