Live Updates

عمران خان کے بارے گندی زبان استعمال کرنیوالے وزیر مملکت عابد شیر علی کی گٹر مائنڈڈ سوچ واضح ہوگئی،

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) عمران خان کے بارے میں گندی زبان استعمال کرنیوالے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی گٹر مائنڈڈ سوچ سے واضح ہوگیا ہے کہ گلی محلوں کی سیاست کرنیوالے عابد شیر علی جیسے لوگ ہی اپنی پارٹیوں میں شگاف ڈالنے والے ہیں عمران خان کو سیاسی گٹر کہنے والے عابد شیر علی گٹر مائنڈ گندی سوچ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ان کی مثال اس کوڑ کیرلی جیسی ہے جو ذات کی کوڑ کیرلی اور جھپے شتیر کو‘ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی آرگنائزر و سینئر راہنما الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ نتائج تبدیل کرنے کے باوجود دھونس اور دھاندلی سے جیت کے دعویدار سیاسی دہشتگرد ن لیگ کے حکمران اپنی شکست کو دیکھ کر دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں اسلام آباد کے نتائج راتوں رات تبدیل کئے گئے مگر قوم نے دیکھ لیا ہے کہ قوم کو ریلیف دینے کے دعویدار جھوٹے حکمرانوں نے ایک اور منی بجٹ پیش کرکے قوت کے منہ سے آخری نوالہ چھین لیا ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرح اب ن لیگ کی داستان بھی نہ ہوگی سیاسی داستانوں میں‘ انہوں نے کہا کہ 2018ءء تک حکومت کا پتہ نہیں قائم رہتی ہے یا نہیں لیکن عوام نے میاں برادران کو مسترد کردیا اور آنیوالا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :