حکومت نے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پھولوں کی نمائش لگانے کی ہدایت کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) حکومت کی جانب سے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پھولوں کی نمائش لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جائے جہاں پر خواتین کیلئے الگ نمائش کے اہتمام کو یقینی بنایا جائے۔