پاکستان کو پر امن ریاست بنانے کیلئے حکومت نے انقلابی اقدامات کیے ہیں، مرزا الیاس بیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان کو پر امن اور مستحکم ریاست بنانے ‘ دہشتگردی کے خاتمے اور کسانوں کیلئے 341 روپے کا پیکیج جبکہ تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات پر طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے لیپ ٹاپ اور دیگر سہولیات کی فراہمی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے انقلابی اقدامات ہیں پیکیج کے تحت انکم ٹیکس میں چھوٹ سے پھلوں‘ سبزیوں اور ماہر گیر سے وابستہ لوگوں کو زبردست مالی فائدہ ہوگا ان خیالات کا اظہار مرزا الیاس بیگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سو فیصد ثمرات کے حصول کیلئے حکومت نے 341 ارب روپے کی تقسیم شفاف بنانے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اسی طرح زرعی آلات کی خریداری پر 50 فیصد سبسڈی اور بلا سود قرضہ کی فراہمی سے چھوٹے کسانوں کی مالی مشکلات کم ہونگی مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ اس اقدام سے ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے اور یہ زرعی پیکیج بلا تفریق تمام لوگوں کو دیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج جلد برآمد ہونا شروع ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :