بازاروں میں خریداری کرنیوالی خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے لگیں ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے،شہریوں کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 15:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالی خواتین کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی نہ ہونے کے باعث ان کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں نوجوانوں کی بڑی تعداد بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالی خواتین کی تصاویر موبائل کے ذریعے کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتے ہیں جن میں طالبات بھی شامل ہیں اس اقدام سے والدین سخت پریشان ہیں نوجوانوں کی بڑی تعداد رکشہ وغیرہ میں جاتی خواتین کی تصاویر موبائل کیمروں کے ذریعے کھینچ لیتے ہیں جس سے لوگوں کو پتہ نہیں چلتا اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جاتی ہیں جس کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :