کراچی میں فوجی جوانوں پر حملہ کرنیوالے 5دسمبر کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں، محمد شاداب رضا نقشبندی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 15:01

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ کراچی میں حالیہ دہشت گردی کی ذمہ دار نواز لیگ اور پیپلز پارٹی ہیں۔جمہوریت کی ٓا ڈ میں ایم کیو ایم ملک کی دونوں بڑ ی جماعتوں نے پناہ د ی اور اب حالات خراب ہو رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کی بجائے حکمران جماعت ٓا کسیجن فراہم کر رہی ہے۔

ملک اور کراچی کا امن گروی رکھ کر حکومت کرنے والے قومی مجرم ہیں۔کراچی میں فوجی جوانوں کی شہادت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔5دسمبر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو کسی صورت بھی ملتوی نہیں ہونا چا ہئے۔جمہوریت کے دشمنوں کو مات دینا ہوگی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دفتر سنی تحریک میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ضلعی صدر قاری محمد بوٹا جٹ ،سٹی صدر افتخار احمد چشتی ،ضلعی رہنما محمد جاوید بٹ،غازی محمد اکرم نقشبندی ،محمد نعیم شاکر ،محمد سرفراز احمد انصاری ،مولنا محمد رضا احسن القادری ،محمد فائق قادری ،عطا الرحمن خان ،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی و دیگر نے کہاکہ ضرب ٓا پریشن میں ناکامی کے خواب دیکھنے والے خود ناکام ہوں گے۔کراچی میں دہشتگردی اور خوف پھیلانے والے ملک دشمنوں کے ٓا لہ ء کار ہیں ۔

حکومت دہشتگردوں کو گود لیکر پا کستان کا امن گروی رکھ رہی ہے ۔نواز لیگ کو کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف اپنی پوزشین واضع کرنا ہوگی۔نواز لیگ ایم کیو ایم کے مردہ کھوڑے میں جان ڈال رہی ہے ۔ایم کیو ایم کے متعدد رہنما اور سینکنڈوں کارکنان دہشتگردی اور ملک دشمنی میں ملوث ہونے کے باوجود بھی کالعدم قرار نہیں دی جا رہی جو کہ عقل انسانیت سے بلا بات ہے ۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ ضرب ضب ٓا پریشن ٓا خری دہشت گرد کے واصل جہنم ہونے تک جاری رہنا چاہئے۔اہلسنت حنفی بریلوی مکتبہ فکر دہشتگردی کے خاف جاری مہم کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔