پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ سکیم جاری

بدھ 2 دسمبر 2015 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ سکیم جاری کر دی،بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب میں40ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،انتخابات میں14470آر اوز،80ہزاراے آر اوز اور40پولنگ افسر ڈیوٹی دیں گے جبکہ ایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار 935 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، پولنگ 5دسمبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پولنگ اسکیم کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پنجاب کے 12 اضلاع میں انتخاب کیلئے 40 ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ انتخابات کیلئے 80 ہزار اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور 40 ہزار پولنگ افسر ڈیوٹی دیں گے جبکہ 14 ہزار 470 پریذائیدنگ افسر ڈیوٹی دیں گے۔تیسرے مرحلے کے تحت 5 ہزار 251 امیدواروں میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخاب ہو گا اور جنرل نشستوں پر 31 ہزار 848 امیدوار حصہ لیں گے جبکہ جنرل نشستوں پر 520 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

پنجاب کے 12 اضلاع میں خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 78 لاکھ 99 ہزار 52 ہے اور مرد رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 883 ہے جبکہ کل ایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار 935 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :