گورنر سندھ سے وزیراعلیٰ اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال ،ملٹری پولیس پر دہشت گردوں کے حملے اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

بدھ 2 دسمبر 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) گورنر سندھ عشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی، ملاقات میں امن و امان کی صورتحال ،ملٹری پولیس پر دہشت گردوں کے حملے اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو گورنر سندھ عشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کی، ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی شریک ہوئے،ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملٹری پولیس پر دہشت گردوں کے حملے اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں کراچی آپریشن میں تیزی لانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔