حامد زمان کو الیکشن ٹربیونل کے جج پر تنقید مہنگی پڑ گئی، توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

بدھ 2 دسمبر 2015 15:06

حامد زمان کو الیکشن ٹربیونل کے جج پر تنقید مہنگی پڑ گئی، توہین عدالت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حامد زمان کو الیکشن ٹربیونل کے جج پر تنقید مہنگی پڑ گئی، الیکشن ٹربیونل ججز نے توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو تحریک انصاف کے رہنماء حامدزمان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 کے فیصلے کے بعد جج پر تنقید کرنے پر توہین عدالت کانوٹس جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیاکہ کسی کو عدالت کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالتی فیصلے پر تو تنقید کی جا سکتی ہے لیکن کسی جج کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 118 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار حامد زمان کی درخواست خارج کرتے ہوئے فیصلہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کے حق میں دیا تھا جس پر حامد زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں جج کی تبدیلی پر تحفظات تھے اور ایسا لگ رہا ہے کہ فیصلہ کہیں اور سے لکھ کر آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :