دسمبر میں کرسمس کی تقریبات شروع ہوجائیں گی اور یونین کونسل کی سطح پرتقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ‘ اعجاز احمد چوہدری

بدھ 2 دسمبر 2015 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری کی صدرات میں کرسمس کی تیار یو ں کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا ۔ اجلاس میں کرسمس کی تقریبات کی تیاریو ں کے حوالے سے تبا دلہ خیا ل کیا گیا ‘ پی پی 153اور پی پی 154میں کرسمس کی تقریبات کو منانے اور کرسچن برداری کی خو شیو ں میں شامل ہوکر اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا ئے گا اس موقع پر مختلف مقامات پر کرسمس کیک کاٹے جا ئیں گے اور ڈنر کا اہتما م بھی کیا جائے گا .۔

اجلاس میں رُکن صوبا ئی اسمبلی و صدر اقلیتی ونگ پنجا ب شنیلا روتھ ‘ندیم شاکر ‘ سارہ شہزاد،فرزانہ عادل ، بو ٹا مسیح ، اعجاز خان ، خرم شہزاد، منشا بھگت ، نوریز کھوکھر ، ارشد سلطان اور اسلم کامی سمیت دیگر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز این اے 127کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ دسمبر کے مہینے میں کرسمس کی تقریبات شروع ہوجائیں گی اور یونین کونسل کی سطح پرتقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ‘تحریک انصاف کر سچن برداری کی کی خو شیو ں میں بھر پور شرکت کرے گی۔

انہو ں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا گلدستہ ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ اقلیتو ں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے پاکستان میں بسنے والی تما م اقلیتوں کاملک کی ترقی اورخو شحالی میں اہم کردار ہے مگر ابھی ان کے مسا ئل کو حل کرنے کیلئے ابھی بہت سارا کا م کرنا باقی ہے کیونکہ پاکستان کا آئین انہیں مساو ی حقوق اور مذہب کی آزادی کی اجازت دیتا ہے پاکستا ن کو بنا نے کیلئے اقلیتی برداری نے حمایت کا اعلا ن کر کے تاریخی کام کیا تھا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس میں بسنے والے اقلیتی برداری محب وطن اور پاکستان سے محبت کر نے والے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :