القاعدہ نے جنوبی یمن کے دو بڑے قصبوں زنجیبار اور جعار پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کر لیا

بدھ 2 دسمبر 2015 15:09

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) یمن میں سرگرم القاعدہ کے حامی جہادیوں نے جنوبی یمن کے دو بڑے قصبوں زنجیبار اور جعار پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کر لیا ، ان قصبوں پر چار برس قبل بھی القاعدہ سے منسلک انتہا پسندوں نے قبضہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جہادی ان قصبوں پر رات کے وقت حملہ آور ہوئے اور مقامی مسلح کمیٹیوں کو جھڑپوں میں شکست دے کر قصبوں کے داخلے کے مقامات پر اپنی چیک پوسٹ قائم کر لی ہیں۔ ان قصبوں پر قبضے کا اعلان جہادیوں نے مقامی مساجد میں صبح کی نماز کے بعد شروع کیا۔ جعار اور زنجیبار کے قصبے یمنی صوبے ابیان کے مرکزی مقامات تصور کیے جاتے ہیں۔ یہ بندرگاہی شہر عدان سے 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :