اسلام آباد، تیز رفتاری کے باعث گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی، موریش میں پاکستانی سفیرکا بیٹا جاں بحق

بدھ 2 دسمبر 2015 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی،افسوسناک حادثے میں موریشز میں پاکستانی سفیرکا بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد کے سیکٹرایف ایٹ سے ملحقہ روڈ پرنوجوان نے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی،جس کے نتیجے میں گاڑی الٹنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا،پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عمر رضا کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والا نوجوان موریشز میں پاکستانی سفیر کا بیٹا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان کی موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی،لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر کے اہلخانہ کو اطلاع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :