کراچی ملٹری پولیس حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، کینٹ اسٹیشن کے قریب سے دو افراد گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 15:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) کراچی میں ملٹری پولیس کے جوانوں پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، حساس اداروں نے کینٹ اسٹیشن کے قریب چھاپہ مار کر دو افراد گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو حساس اداروں نے ملٹری پولیس کے جوانوں پر حملے کے تناظر میں کینٹ اسٹیشن کے قریب چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ دوسری طرف تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملٹری پولیس کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو اندرون سندھ سے ایک گروہ آپریٹ کر رہا تھا۔ ایم اے جناح روڈز پر 1700سمز کی جیوفینسنگ کرائی گئی، ملٹری پولیس کے جوانوں پر حملہ کالعدم تنظیموں کی کارروائی ہے، دہشت گردوں کے آنے جانے والے راستوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :