اسلام آباد،یونین کونسل32وارڈ نمبر6میں احتشام وحید ٹاس پر کامران شہزاد کو شکست دے کرکونسلر منتخب

بدھ 2 دسمبر 2015 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) اسلام آبادکی یونین کونسل32وارڈ نمبر6میں احتشام وحید ٹاس پر کامران شہزاد کو شکست دے کرکونسلر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل32وارڈ نمبر6میں احتشام وحید اورکامران شہزاد نے برابر ووٹ حاصل کئے تھے، جس کے بعد بدھ کو دونوں ممبران کے درمیان بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ ٹاس پر کیا گیا، جس میں احتشام وحید کامران شہزاد کو شکست دے کر جنرل کونسلر منتخب ہو گئے۔