شعیب اختر اور کیون پیٹرسن ابو ظہبی میں ان ایکشن ہوں گے

بدھ 2 دسمبر 2015 15:14

شعیب اختر اور کیون پیٹرسن ابو ظہبی میں ان ایکشن ہوں گے

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر اور انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن جمعہ کے روز ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق سپرائیٹ کرکٹ سٹارزنام کا یہ ٹورنامنٹ امارات کرکٹ بورڈ کی منظوری سے منعقد کیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد نئے کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔ اس ایونٹ کو مختلف کاروباری کمپنیاں اور این جی اوز سپانسر کرتی ہیں۔شعیب اختر سپرائیٹ کرکٹ سٹارز کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں، اور اسی حیثیت سے وہ حصہ بھی لے رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں سولہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔خیال ہے کہ پیٹرسن اور شعیب اختر کو دس ہزا ر تماشائی ان ایکشن دیکھیں گے۔