آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ ینگ تغلق کی تاریخ ساز کامیابی

بدھ 2 دسمبر 2015 15:15

آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ ینگ تغلق کی تاریخ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) ککری گراؤنڈ لیاری میں سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ تغلق لیاری نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے مد مقابل پاک گلاب کو باآسانی 9-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ذوہیب اور عبید نے 2،2جبکہ عبدالرحمن ،محمد انور ،شمشیر ایاز اور جنید نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ پاک گلاب کی جانب سے واحد گول سیلف پر ہوا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جگو میموریل نے مد مقابل آزاد مسلم کو 3-1سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔جگو میموریل کی جانب سے شبیر ،بشیر اور نادر نے گول اسکور کئے جبکہ آزاد مسلم کا واحد گول ارشد نے کیا ۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں بغداد اسپورٹس نے سخت مقابلے کے بعد شہباز گرین کو 2-1سے ہرا دیا فاتح ٹیم کے با با سلیم اور عاقب علی گول اسکور کئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض عبد الخالق ،یوسف فیفا ،پرویز یوسف ،فیض HBL،نذر شباب ،نیاز ،نیاز ،ماما گلو اور اعظم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گلزار ظہور ،فیض عثمان اور ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :