38 سالہ لیڈی ڈاکٹر نے گلے میں‌پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 15:37

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء): 38 سالہ لیڈی ڈاکٹر نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا . تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ یں بتایا گیا کہ دو بچوں کی ماں 38 سالہ لیڈی ڈاکٹر نے خود کشی کر لی . خود شکی سے قبل لکھے گئے نوٹ میں لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ ماں بننے کے بعد ذہنی دباؤ کو برداشت نہیں کر پا رہی جس کے باعث انتہائی اقدام کرنے کا فیصلہ کیا.

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد ی سے لیڈی ڈاکٹر نے اپنے خاوند اور دو بچوں کے ہمراہ اپنے والدین ہی کے گھر پر رہائش اختیار کر رکھی تھی . دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب 4 سال اور 7 ماہ ہیں جبکہ لیڈی ڈاکٹر کا شوہر بھی ایک ڈاکٹر ہی ہے. خاتون کے شوہر نے بتایا کہ میری اہلیہ نے مجھے پیغام بھیج کر آگاہ کیا کہ وہ ہمارے گھر جا رہی ہے اور جب میں اس کا پیچھا کرتے ہوئے وہاں پہنچا تو اس کی لاش پنکھے سے جھُولتی دیکھ کر دنگ رہ گیا. پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے جبکہ اس سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے.