فیصل آباد ‘ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد تقسیم کر نے پر دو افراد کو قید کی سزا سنا دی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) فیصل آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد کی تقسیم کے جرائم میں دو افراد کو چھ ، چھ سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تعینات اہلکار شیر زمان نے بی بی سی بتایا کہ جن دو افراد کو سزا سنائی گئی ان میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے رمضان سلام اور عامر محمد شامل ہیں ان دونوں افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اہلکارکے مطابق ان پر رواں برس اکتوبر میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران اس تنظیم کے مواد کی تشہیر اور نفرت انگیز مواد بانٹنے کے الزامات تھے۔شیر زمان نے بتایا کہ جج نے انھیں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ نو کے علاوہ دفعہ 11 ڈبلیو کے تحت سزا سنائی۔ان کے مطابق دونوں مجرمان کو چھ، چھ سال قید کی سزا دی گئی تاہم دونوں سزائیں ساتھ شروع ہونے کی وجہ سے انھیں تین برس کا عرصہ جیل میں کاٹنا ہوگا۔اہلکار کے مطابق اگر یہ دونوں جرمانے کی ادائیگی میں ناکام رہے تو انھیں مزید ایک سال قید بھگتنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :