الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ اسکیم جاری کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے سے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسکیم جاری کردی گئی۔ پولنگ اسکیم کے تحت پنجاب کے 12 اضلاع میں 14 ہزار470 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ‘ انتخاب کیلئے40 ہزارپولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ‘ انتخاب کیلئے 14 ہزار470 پریذائیڈنگ آفیسرڈیوٹی سرانجام دیں گے جہاں 80 ہزاراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسراور40 ہزارپولنگ افسرڈیوٹی دیں گے ‘ 14 ہزار470 پریذائیڈنگ آفیسرڈیوٹی دیں گے۔

دوسری جانب 12 اضلاع میں جنرل نشستوں پر31 ہزار848 امیدوارحصہ لیں گے اور5 ہزار251 امیدواروں میں چیرمین،وائس چیرمین کی نشستوں پرانتخاب ہوگا ‘ پنجاب کے12 اضلاع میں چیرمین،وائس چیرمین کیلئے18امیدوار ‘ جنرل نشستوں پر 520 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ‘انتخابات میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 883 ہے اورخواتین رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 78 لاکھ 99 ہزار52 ہے ‘ مجموعی طورپرایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار935 ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسریمرحلے کیلیے پولنگ 5 دسمبرکو ہوگی۔