لڑکیوں کی چہروں پر مونچھیں لگاکر تاجر کو لوٹنے کی کوشش ‘ ہاتھا پائی پر فرار

بدھ 2 دسمبر 2015 16:07

لڑکیوں کی چہروں پر مونچھیں لگاکر تاجر کو لوٹنے کی کوشش ‘ ہاتھا پائی ..

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) لڑکیوں نے چہروں پر مونچھیں لگاکر تاجر کو لوٹنے کی کوشش کی، ہاتھا پائی پر فرار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قلی بازار کا تاجر ملک اسلم منگل کو مغرب کی نماز کے بعد اپنے گھر غریب آباد آرہا تھا کہ بلاک نمبر 14میں دو لڑکیوں جنہوں نے چہرے پر نقلی مونچھیں لگارکھی تھیں ‘ان سے گن پوائنٹ پر گھیرلیا، تاجر کے واویلے اور ہاتھا پائی کرنے پر لڑکیاں اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئیں، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔