گھارو کے محنت کش کے گھر میں 4 افراد مختلف امراض میں مبتلا،علاج کی رقم نے ہونے سے سخت پریشان

بدھ 2 دسمبر 2015 16:09

گھارو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)گھارو کے محنت کش کے گھر میں 4 افراد مختلف امراض میں مبتلا،علاج کی رقم نے ہونے سے سخت پریشان۔23 سالہ سعید الرحمان بون میرو میں مبتلا،18 سالہ سیما اور7سالہ علی الرحمان آنکھوں کے نور سے محروم،13سالہ مریم ذہنی امراض میں مبتلا۔بچوں کے علاج کے لیئے کرائے کہ گھر میں رہائش پزیر محنت کش گل رحمان پٹھان کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل۔

گھارو پمپ ہاو‘س کالونی میں کرائے کے گھر میں رہائش پزیر محنت کش گل رحمان پٹھان کے چار بچے کافی عرصے سے مختلف خطرناک امراض میں مبتلا گل رحمان پٹھان کا 23سالہ بیٹا سعیدالرحمان پٹھان گذشتہ 18سالہ سے بون میرو جسے خطرناک امراض میں مبتلا ہونے کے باعث کافی عرصے سے بیماری کہ بستر پر پہنچ گیا،کافی عرصے سے بیٹے کا علاج کراتے ہوئے محنت کش گل رحمان پٹھان نے اپنے گھر کو خالی کر کے کنگال ہوگیا۔

(جاری ہے)

18سالہ بیٹی سیما بھی جوان ہوتے ہی آنکھوں کے نور سے محروم ہوگئی جبکہ 7سالہ بیٹا علی رحمان بھی انکھوں کی نعمت سے محروم ہے ایسی غربت والی صورتحال میں اس کے دوسری بیٹی 13سالہ مریم ذہنی امراض میں مبتلا ہوگئی ہے غربت کی زندگی گذرانے والا محنت کش گل رحمان پٹھان اور اس کی زوجہ باچا عمر نے روتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے بڑے بیٹے سعید الرحمان پٹھان کو 5سال کی عمر میں معمولی بخار ہوا تھا جس کا علاج مکلی سول اسپتال سے کروایا جہان پر ڈاکٹروں کی غلط انجیکشن لگانے کی وجہ سے طبعیت بگڑتی رہی جس کے بعد وہ بون میرو جسے خطرناک امراض میں ظاہر ہوگئی جس کے علاج کہ لیئے ہم نے اپنا گھر کا سامان تک بیچ کر علاج کروایا لیکن اس کی طبعیت میں کوئی فرق نہیں آیا اس وقت ڈاکٹروں کی پیتھالوجکل رپورٹ کے مطابق اس کے علاج کا خرچہ 40لاکھ مانگے ہیں جو ہماری پہنچ سے دور ہے دوسری جانب ایک بیٹی ا18سالہ سیما اور 7سالہ علی رحمان جوکہ دونون آنکھوں جسی نعت سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم سخت متاثر ہو رہی ہے جبکہ دوسری بیٹی 13 سالہ بیٹی مریم جوکہ ذہنی مرض میں مبتلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے فاقہ کشی والی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور ہمارے چار بچے جس خطرناک امراض میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ہمارا سکھ چین ختم ہوگیا ہے بیماری کے بستر پر پڑے ہوئے چار بچوں کے والد اور والدہ نے صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،گورنر سندھ،وزیر اعلیٰ سندھ،بحریہ ٹاو‘ن کے سربراہ ملک ریاض ودیگر حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کہ واستے ہمارے بچوں کا علاج کرواکے ہمارے مدد کی جائے ۔