ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا گودام پر چھاپہ، بڑی مقدار میں جعلی کریم اور تیاری کے آلات برآمد ، گودام مالک گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا گودام پر چھاپہ، بڑی مقدار میں جعلی کریم اور تیاری کے آلات برآمد ، گودام مالک گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کریٹیو کاسمیٹک پرائیوٹ لمیٹڈنامی کمپنی کے لیگل اٹارنی چیکر زکے نمائندے کی رپورٹ پر کہ کمپنی کی مشہور زمانہ کاسمیٹک ڈیو کریم کراچی میریٹ روڈ پر واقع سبحان ٹریڈرز نامی گودام میں جعلی تیار کرکے اسی نام اور پیکنگ میں سندھ بھر میں سپلائی کی جارہی ہے جس سے کمپنی کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آئی آر نمبر 55/2015زیر دفعہ66کاپی رائٹ آرڈیننس1962کے تحت درج کرکے مذکورہ گودام پر چھاپہ مار کر گودام مالک ملزم محمدآصف کو گرفتار کرکے گودام سے بڑی مقدار میں جعلی کریم اور کریم تیار کرنے کے آلات اور سامان قبضہ میں لے لئے ، مذید تفیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :