امریکہ کا پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار

بدھ 2 دسمبر 2015 16:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہدہشتگرد نہ صرف پاکستان بلکہ اسکے ہمسایہ ممالک اور خطے میں امریکی افواج کیلئے بھی بڑا خطرہ ہیں جبکہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چےئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تعاون کی سطح غیر تسلی بخش ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشٹن کارٹر نے آرمڈ سروسز کمیٹی کے اراکان کو کانگریس کی سوسن ڈیوس کے پاکستان کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات بارے سوال پر بتایا کہ ہم اس بارے میں فکر مند ہیں، امریکہ نے پاکستان پر دہشتگردوں سے لڑنے اور اس بات کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے کہ دہشتگرد نہ صرف پاکستان بلکہ اسکے ہمسایہ ممالک اور خطے میں امریکی افواج کیلئے بھی بڑا خطرہ ہیں۔دریں اثناء جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چےئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہاکہ ہم دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے تعاون سے کسی بھی سطح پر مطمئن نہیں ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :