پاک بھارت تعمیری تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں،امریکہ

بدھ 2 دسمبر 2015 16:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے استحکام کیلئے مفید ہیں،امریکہ نے ہمیشہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کی ہے ،دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے تمام مسائل حل کرسکتے ہیں جو خطے کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونز نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیرس میں نواز مودی ملاقات کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ اسطرح کی بات چیت اور مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے استحکام کیلئے بھی اچھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :