پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی‘ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 118792 پولیس اہلکار بارہ اضلاع کے مختلف پولنگ سٹیشنز پر فرائض ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پنجاب حکومت کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بارہ اضلاع کے مجموعی طور پر تیرہ ہزار سات سو تئیس پولنگ سٹیشنز کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پولنگ ڈے پر آرمی کی 44 اور رینجرز کی آٹھ کمپنیاں سٹینڈ بائی رہیں گی۔ انتخابات کے موقع پر ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سات سو بانوے پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ کامیاب امیدواروں کو کسی قسم کی ریلی یا نعرہ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :