کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) چہلم حضرت امام حسین ، بلدیاتی انتخابات اور عرس حضرت داتا گنج بخش کے موقع پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کابینہ کمیٹی نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے صوبہ بھر میں سکیورٹی مزیدسخت کرنے کا حکم دیا۔ میڈیا ہاؤسز کو دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی اطلاعات کانوٹس لیتے ہوئے کابینہ کمیٹی نے میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :