چیئرمین نادرا نے اپنے من پسند کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی کنٹریکٹ میں توسیع کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) چیئرمین نادرا نے اپنے من پسند کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی کنٹریکٹ میں توسیع کردی۔ یاد رہے یہ ملازمین بھی ان ملازمین کے کنٹریکٹ میں شامت تھے جن کو چند دنوں پہلے نوکریوں سے برطرف کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیاک پر بھرتی کیں جانے والے ملازمین کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ دیتے ہوئے ملک بھر سے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ پر عرصہ دارز سے ملازمین کام کررہے تھے اور ان کو ریگولر کرنے کیلئے نادرا ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ نے مہم چلائی جس پر اعلیٰ سطح کا نادرا میں میٹنگ کی گئی اور یقین دلایا گیا کہ ان کنٹریکٹ ملازمین کو کنٹریکٹ پورا ہونے سے پہلے ہی ریگولر کردیا جائے گا لیکن چیئرمین نادرا نے کنٹریکٹملازمین کی مدت پوری ہونے پر ان کو نوکریوں سے برطرف کردیا بلکہ اپنے من پسند ملازمین کے کنٹریکٹ پورہ ہونے سے پہلے ہی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کنٹریکٹملازمین سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ اگر اس انتقامی کارروائی کو روکا نہ گیا تو پھر نادرا میں کام چھوڑ ہڑتال کی جائیں گئی۔

متعلقہ عنوان :