پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان دونوں شعبوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان دونوں شعبوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ صفائی اور سیکورٹی کا نظام تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کا ٹھیکداروں کے حوالے کیا جائے گا محکمہ صحت نے اس حوالے سے ایک سمری منظوری کے لیے وزیرا علی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

دونوں شعبوں کو نجی ٹھیکے پر دینے سے سرکاری خزانے پر بہت اضافی مالی بوجھ پڑے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں صفائی اور سیکورٹی کی صورتحال بہت خراب ہے اور محکمہ صحت نے اس حوالے سے ایک تفصیلی سروے کروایا ہے کہ جس میں دونوں شعبوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جس
کے بعد محکمہ صحت نے ان شعبوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صفائی اور سیکورٹی کا نظام تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کا ٹھیکداروں کے حوالے کیا جائے گا محکمہ صحت نے اس حوالے سے ایک سمری منظوری کے لیے وزیرا علی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ دونوں شعبوں کو نجی ٹھیکے پر دینے سے سرکاری خزانے پر بہت اضافی مالی بوجھ پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :