قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور اجلاس؛ ن لیگ کے اراکین بلدیاتی الیکشن میں ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے رہے

الیکشن کمیشن کے نمائندہ رشوت لے کر حلقہ بندیاں کرتے ہیں ،ووٹ منتقل کروانے کے لئے بھی پیسے دیئے جاتے ہیں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخاباتمیں امیدواروں کی جانب سے ایک ووٹ کے بدلے پانچ ہزار روپے رشوت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے؛ن لیگ کے میاں طارق محمود،میاں طارق محمود کا الزام

بدھ 2 دسمبر 2015 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے اراکین بلدیاتی الیکشن میں ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے رہے، الیکشن کمیشن کے نمائندہ رشوت لے کر حلقہ بندیاں کرتے ہیں ووٹ منتقل کروانے کے لئے بھی پیسے دیئے جاتے ہیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہیں ہو رہا بلکہ دھجیاں اڑائی جا رہی ہے ۔

ریٹئرننگ افیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹئرننگ آفسر امیدواروں کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیوں میں شرکت کرتے ہیں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امیدواروں کی جانب سے ایک ووٹ کے بدلے پانچ ہزار روپے رشوت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کجے لئے پارلیمنٹ کے ممبران ، وزارت خارجہ ، داخلہ ، آئی ٹی ، نادرا کے ممبران کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی میاں عبدالمنان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے راہنما میاں طارق محمود بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کے حکام پر برس پڑے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ اینڈ کنڈی کٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے الیکشن کمیشن کے حکام رشوت لے کر حلقہ بندیاں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک جگہ سے دوسری جگہ مستقل کروانے پر بھی پیسے وصول کئے جا رہے ہیں اس حوالے سے ثبوت دینے کو تیار ہوں ۔

مسلم لیگ نواز کے راہنما میاں طارق محمود نے اپنی جماعت کے رہنما ایم قیوم نہرا پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اپنے بھائی کو جتوانے کے لئے گن پوائنٹ پر جیتے ہوئے امیدوار کو ہروایا گیا اور الیکشن کمیشن کے حکام نے ایک دن میں دو دو نوٹیفیکیشن جاری کئے کمیٹی کے چیئرمین عبدالمنان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اس کو کسی کے پریشر میں نہیں آنا چاہئے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شیرافگن نے کہا کہ الیکشں کمیشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کر رہا ہے ہم نے شکایت سیل بھی قائم کیا ہے جس کی بھی شکایت آتی ہے ان کے ازالہ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس پر کمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے فیز مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو ملنے والی شکایت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا کمیٹی میں مسلم لیگ نواز کے رہنما ایم قیوم نہرا نے کہا کہ میاں طارق محمود کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات چھوٹ پر مبنی ہے مخالف امیدوار 15 سو ووٹوں سے جیت کے دعوی کو ثابت نہیں کر سکا ریٹئرننگ آفیسر کی زیر نگرانی دوبارہ گنتی کروائی اور ہم 21 ووٹوں سے جیت گئے میاں طارق محمود تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوانا چاہتے تھے

لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکے کمیٹی میں پیپلزپارٹی کی راہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے بنائے قانون پر عملدرآمد نہیں کرتا ایک دن قبل پولنگ اسٹیشن تبدی کر دیئے جاتے ہیں اس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے کاہ کہ کورٹ کی جانب سے حکم نامہ آنے پر پولنگ اسٹیشن کیسے تبدیل کئے جاتے ہیں کمیٹی کی ممبر عارفہ خالد پرویز نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وٹ کا حق دینا بہت ضروری ہے مگر اس سے قبل الیکشن کمیشن انتخابات کے عمل میں شفافیت لائے ۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ انتخابی اصلاتی کمیٹی کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہئے ۔ پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ کی مشق کروائی تھی ٹیلی ووٹنگ کا تجربہ ناکام رہا البتہ پوسٹل بیلٹ کا کچھ حد تک کامیاب رہا ۔ پیپلزپارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر آپ ملک کے اندر فاصلاتی ووٹ کروا سکتے ہیں تو بیرون ملک پاکستانیوں پر کیوں نہیں ۔

بیرون ملک پاکستان کثیر زرمبادلہ بجھواتے ہیں ان کو حق ضرور ملنا چاہئے الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ایک سوال سے وزارت داخلہ ، خارجہ ، نادرا اور آئی ٹی ،ممبران پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کے حکام پر کمیٹی بنائی ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی ۔