شدید دھند کے باعث موٹر وے لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کے لیے بند

بدھ 2 دسمبر 2015 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) شدید دھند کے باعث موٹر وے لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کے لیے بند رہی ۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔بعدازاں موسم ٹھیک ہونے پر موٹر وے کو دوبارہ کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

موٹر وے ذرائع کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر وے کو لاہور سے شیخوپورہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی ۔موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے ،، رفتار کم اور گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :